پنڈی گھیب:ہیوی ٹریفک نے میرا شریف کی نوتعمیر شدہ سڑک کو تباہ کر دیا 

پنڈی گھیب(نمائندہ اٹک نیوز)  33 کروڑ روپے کی خطیر لاگت سے شہباز پور تا میرا شریف تیار کی جانے والی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ، تفصیلات کے مطابق 30 سال حکمرانوں کی منتیں کرنے کے بعد جب 33 کروڑ کی خطیر لاگت سے سڑک کی تعمیر کی گئی تو ڈیڑھ سال میں اس کی حالت دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے لاہور ہائیکورٹ کے واضح احکامات کے باوجود شہباز پور تا میراشریف روڈ پر جانے والے ہیوی ڈمپرز نے نو تعمیر شدہ سڑک کو تباہ حال کردیا ہے چند روپے کا ڈیزل بچانے کیلئے ہیوی ڈمپرز یہ روٹ استعمال کرتے ہیں تاہم محکمہ ہائی ویز سے پاس شدہ 27 ٹن والی گاڑیاں اپنی استعداد کار سے دو سے اڑھائی گنا زائد وزن لوڈ کر کے اس روٹ پر سفر کر رہی ہیں جن کو مقامی انتظامی افسران کی ایماء حاصل ہے 33 کروڑ روپے کی خطیر رقم سے تعمیر ہونے والی سڑک پر ڈیڑھ سال میں 6 سے 10 فٹ کے گڑھے پڑ چکے ہیں جن سے حادثات روزانہ کا معمول بن چکے ہیں اہلیان علاقہ نے لاہور ہائیکورٹ کے احکامات کی کھلم کھلا خلاف ورزی پر مقامی افسران کی بے حسی پر نوحہ کناں ہیں متاثرہ علاقوں کے مکینوں نے متعلقہ افسران سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔