تحصیل جنڈ کے گردونواح علاقوں میں روزانہ 14گھنٹے بجلی غائب

جنڈ(صدیق فخر سے/ اٹک نیوز) تحصیل جنڈ کی گردونواح یونین کونسل جابہ، یونین کونسل دکھنیر، یونین کونسل چھب، یونین کونسل مکھڈ، یونین کونسل تراپ و دیگر علاقوں میں روزانہ14,14 گھنٹے غائب رہنا روز کا معمول بن گیا، شدید گرمی میں اہلیان علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا، پانی کی قلت، متعلقہ حکام فون اٹھانا بھی گوارہ نہیں کرتے، اہلیان علاقہ واپڈا کے خلاف پھٹ پڑے، تفصیلات کے مطابق تحصیل جنڈ کے گردونواح میں صبح 10 بجے سے رات 12 تک بجلی غائب رکھنا معمول بن گیا جس کی وجہ سے اہلیان علاقہ، مریضوں، بچوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے پینے کی پانی کی بھی شدید قلت ہو گئی ہے، جب کہ شکایت کی صورت میں متعلقہ محکمہ کے افسران فون اٹھانا بھی گوارہ نہیں کر رہے، اہلیان علاقہ کا کہنا ہے کہ بغیر شیڈول بجلی غائب رہتی ہے، واپڈا حکام کو چاہیے کہ اگر اپ گریڈیشن کا کام ہو رہا ہے تو اس کا بھی کوئی ٹائم ٹیبل بنائیں اور عوام کو آگاہ کیا جائے تاکہ لوگ پانی و دیگر بندوبست کر سکیں، اس شدید گرمی میں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے مریض، بچوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔