ملک عجب اعوان کی صحت کارڈکی منصفانہ تقسیم بارے وزیراعظم کودرخواست

جنڈ(صدیق فخر سے/ اٹک نیوز)   مستحقین کو صحت سہولت کارڈ فراہم کئے جائیں،  جو مستحق نہیں انہیں کارڈ دے دیئے گئے جبکہ جو مستحق ہیں وہ تاحال محروم ہیں، سابق چیئرمین یونین کونسل تھٹہ ملک عجب خان اعوان کا وزیراعظم عمران سے مطالبہ ، تفصیلات کے مطابق سابق چیئرمین یوسی تھٹہ ملک عجب خان اعوان نے وزیراعظم عمران خان کے نام ایک تحریری درخواست بھیجی ہے جس میں انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ تحصیل جنڈ میں مستحق لوگوں کو صحت سہولت کارڈ سے محروم رکھا گیا ہے جبکہ صاحب حیثیت لوگوں کو صحت کارڈ فراہم کئے جا رہے ہیں جس کی واضح مثال یہ ہے کہ میری اہلیہ کو بھی صحت سہولت کارڈ جاری کر دیا گیا جو کہ میں نے واپس کر دیا ہے جس کا ریکارڈ میرے پاس موجود ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ فہرستوں کا از سر نو جائزہ لیا جائے اور اقرباء پروری اور سیاست سے آزاد دوبارہ سروے کروایا جائے تاکہ مستحق لوگوں کو صحت سہولت کارڈ میسر آ سکیں۔ہم پی ٹی آئی میں بدعنوان سیاسی مافیا سے نجات، کرپشن اور اقرباء پروری سے پاک معاشرے کے قیام  کا خواب لیکر شامل ہوئے تھے۔