Mon
11
May
2026

پیپلزپارٹی آج ڈیرہ اسماعیل خان میں سیاسی پاور شو کا مظاہرہ کرے گی جس سے بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے۔ پارٹی منتظمین کی جانب سے جلسے کے لیے حق نواز پارک میں تیاریاں جاری ہیں۔ جلسہ گاہ میں 32 فٹ چوڑا اور 20 فٹ اونچا اسٹیج تیار کیا گیا ہے اور 10 ہزار کرسیوں کا انتظام کیا گیا ہے۔ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری جلسے سے خطاب کریں گے جب کہ دیگر پارٹی قائدین بھی جلسے میں شریک ہوں گے۔
