Mon
18
May
2026

پنڈی گھیب (صدیق فخر سے۔اٹک نیوز) اہلیان پنڈی گھیب کا شہر کا کوئی بھی ہسپتال صحت سہولت کارڈ کے لیے بنائے گئے ہسپتالوں کے پینل میں شامل کرنے کا مطالبہ، ذرائع کے مطابق سب تحصیلوں اٹک، حضرو، حسن ابدال، فتح جنگ اور جنڈ کے ہسپتالوں کو پینل میں شامل کیا گیا ہے لیکن پنڈی گھیب کو محروم رکھا گیا ہے۔ غریب عوام دوسرے شہروں میں جا کر صحت سہولت کارڈ سے استعفادہ حاصل کرنے کی سکت نہیں رکھتے کیونکہ مہنگائی کے اس دور میں گاڑیوں کے کرائے کافی زیادہ ہو چکے ہیں اور سڑکوں کی حالت زار بھی ایسی ہے کہ مریض کی سفر کر کے افاقہ کی بجائے صحت مزید خراب ہی ہونی ہے۔ اہلیان علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ پنڈی گھیب شہر کا بھی ہسپتال پینل میں شامل کیا جائے۔
