حکومت ہویا اپوزیشن،عوامی فلاح ہمارامشن ہے،سردار ناصر بنگو

فتح جنگ: نائب صدر پیپلز پارٹی راولپنڈی ڈویژن سردار ناصر خان بنگو نے کہا ہے کہ تحریک انصاف غیر سنجیدہ سیاست کر رہی ہے نیازی حکومت ناکام ہو چکی موجودہ حکمران عوام کو دو وقت کی روٹی سے بھی محروم کر رہے ہیں لاقانونیت نے عوام کو دو بھر کر رکھا ہے اقتدار میں ہوں یا اپوزیشن میں عوام کی فلاح و بہبود ہمارا مشن ہے حکمران طبقہ کی جانب سے عوام کو محض طفل تسلیاں ہی دی جا رہی ہیں لیکن عملی اقدامات نہ ہونے کے برابرہیں ملک کو لاقانونیت،مہنگائی،دہشت گردی اوردیگر مسائل کا سامنا ہے عوام دو وقت کی روٹی سے بھی لاچار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سچی اور کھری سیاست کے قائل ہیں۔ہم عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کام کر رہے ہیں۔ عوام کے دکھ سکھ میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں انہوں نے کہا کہ ملک چلانا کھلاڑیوں کے بس کا روگ ہی نہیں مستقبل پیپلز پارٹی کا ہی ہے سابق صدر آصف علی زرداری نے سو فیصد درست کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان مدت پوری نہیں کریں گے پہلے ہی دس ماہ میں حکومت کی ناقص پالیسیوں نے مہنگائی بے روزگاری میں بے تحاشہ اضافہ کر دیا ہے ڈالر کی قیمت میں آئے روز اضافہ سے ملکی معیشت تباہ ہو چکی انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے ملک میں بے چینی اور بے یقینی کی کیفیت ہے ملک چلانا کھلاڑیوں کے بس کا روگ ہی نہیں پیپلز پارٹی ہی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتی ہے انہوں نے کہا کہ چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اایک پڑھی لکھی نوجوان قیادت ہیں اور وہ ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں۔
