ضلع اٹک میں غیر قانونی طور پر مقیم افغانیوں کی بھر مار

اٹک: ضلع اٹک میں غیر قانونی طور پر مقیم افغانیوں کی بھر مار،یورپین و دیگر ممالک سے پاکستان آنے والے افغانیوں کی چھان بین کی جائے تا کہ ہزاروں افغانیوں کا پتہ چلایا جا سکے جو جعلی دستاویزات پر نادرا شناختی کارڈ حاصل کر چکے ہیں یورپ اور دیگر ممالک سے واپس آنے والے یہ افغانی مہمان بن کر پاکستان آتے ہیں۔ حالانکہ ان کے اہل خانہ عزیز اقارب اگر چہ افغانی ہیں لیکن جعلی دستاویزات پر شناختی کارڈ حاصل کر کے پاکستانی بن چکے ہیں اس بات کا تحقیقات کی جائے کہ یہ افغانی جو یورپ سے پاکستان آتے ہیں کیوں آتے ہیں اور ان کے اہل خانہ اوردیگرعزیزواقارب کے پاکستان پاکستانی شناختی کارڈ کیسے ہیں جبکہ یہ خود افغانی ہیں تو بہت سے حقائق سے پردہ اٹھ جائے گا اور بہت سے پردہ نشین جنھوں نے جعلی دستاویزات استعمال کر کے پاکستان پاسپورٹ اور پاکستانی شناختی کارڈ حاصل کئے ہیں بے نقاب ہونگے۔
