ڈپٹی کمشنر کی اجازت کے بغیر قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے پر پابندی

اٹک:ڈپٹی کمشنراٹک کے دفتر سے جاری ہونے والے مراسلے کے مطابق حکومت پنجاب نے عید الاضحیٰ کے موقع پر غیر مجاز افراد ادارے اور کالعدم تنظیموں کو قربانی کے جانوروں کی کھالیں اکٹھی کرنے پر مکمل پابندی عاید کر دی ہے. اور مجاز افراد بھی ڈپٹی کمشنر اٹک کی اجازت کے بغیر کھالیں اکٹھی نہیں کر سکتے. اجازت نامے کے حصول کے لیے 28ذیقعد تک تحریری درخواستیں متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر میں جمع کروائی جا سکتی ہیں. درخواست کے ساتھ شناختی کارڈ کی مصدقہ نقل، کھالیں اکٹھی کرنے کا مقام جو چہار دیواری کے اندر ہو گا کا پتہ ثبوتِ ملکیت، اگر کسی ادارے یا مدرسے وغیرہ کی جانب سے کھالیں اکٹھی کرنی ہوں تو ادارے یا مدرسے کی رجسٹریشن کی مسدقہ نقل اور اس بابت مقرر کردہ نمائندوں کے پاس ادارے یا مدرسے کی جانب سے اصل اجازت نامہ، کھالیں خریدنے والے کا نام و پتہ، شناختی کارڈ نمبر اور اگر ایک سے زائد ہوں تو سب کے نام و پتے اور شناختی کارڈ نمبر عید الاضحیٰ کے موقع پر حاصل کیے گئے اس طرح کے اجازت نامے کی نقل لازمی ہے۔. مقررہ تاریخ کے بعد اجازت کے لیے درخواست وصول نہیں کی جائے گی۔. اور نہ ہی بغیر اجازت نامے کسی کو کھالیں اکٹھی کرنے اور خریداری کی اجازت دی جائے گی. خلاف ورزی کی صورت میں پکڑے جانے والے کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت قانونی کاروائی کی جائے گی جس کے لیے ہر تحصیل میں مختلف ٹیمیں چھاپے مارنے اور کاروائی کرنے کے لیے مقرر کی جائیں گے.
