Wed
20
May
2026

اٹک:کم عمر بچے کے ساتھ بدفعلی کے بعد اس کو قتل کر دینے والے سفاک ملزم کو سزائے موت سنا دی گئی. مقدمے کا فیصلہ تقریباً 4ماہ میں کیا گیا. تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے عدلزئی جوہڑ میں بچے کو بدفعلی کے بعد باندھ کر ڈبونے والے ملزم ندیم شاہ کو جرم ثابت ہونے پر مختلف دفعات کے تحت سزائے موت عمر قید اور 3سال قید با مشقت کی سزا سنا دی. استغاثہ کی جانب سے شیخ مدثر اسلام ایڈووکیٹ نے مقدمہ کی پیروی کی تھی۔ جن کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے عدالت نے سزا سنائی۔
