چھچھ پاکستان تحریک انصاف کا گڑھ بن گیا، حاجی اشفاق

حضرو: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوٗں وسینئر اراکین کورکمیٹی تحصیل حضرو حاجی اشفاق خان،فاضل وردگ،عمران خان،جاوید اقبال،حافظ عنصر الرحمن،طاہر پرویز،ملک اعجاز نمبردار،ابراہیم خان،حاجی عبدالودود،معاویہ خان و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ قاضی احمد اکبر نظریاتی کارکنان کے دلوں میں ہمیشہ بستے رہیں گے انکی چھچھ و اٹک میں پارٹی خدمات کا کوئی ثانی نہیں ضلع بھر میں عمران خان اور پارٹی نظریہ کا تحفظ اور پرچار انکی سیاست کا نصب العین رہا ہے انشاء اللہ ہر پلیٹ فارم پر پارٹی کے وسیع تر مفاد میں سپاہی کی حثیت سے انکی قیادت میں کام کرتے رہیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ ملک امین اسلم ہوں یا میجر طاہر صادق یا قاضی احمد ہمارے یہ پارٹی لیڈران ہیں پارٹی کی فلاح وبہبود اور نظریاتی کارکنان کے حقوق کے تحفظ کیلئے ان قائدین کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں انشاء اللہ چھچھ اب پی ٹی آئی کا گڑھ جبکہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کیلئے گڑھا بن چکا ہے ہماری اولین کوشش اور ترجیحی ہے کہ ہمارے مقامی قائدین باہمی رنجشوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے حلقہ عوام کی حقیقی خدمت کر کے اپنے وعدو ں کو تکمیل بخشیں۔
