حکومت بحرانوں سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے،سردار تیمور

باہتر:میجر گروپ کے رہنما و معروف قانون دان سردار تیمور حسن خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حکومت بحرانوں سے نمٹنے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے اقتصادی راہداری سمیت دیگر اہم ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے ملک ترقی کی نئی منازل طے کرے گاحکومت کی مثبت پالیسیوں کی بدولت عام آدمی کا معیار زندگی بہتر ہوا ہے عوام میں ڈس انفارمیشن پھیلانے والے عناصر ناکام ہوں گے اٹک میں میجر گروپ عوامی خدمت کی بھر پور سیاست کر رہا ہے انشااللہ خدمت کی سیاست ہمیشہ جاری رہے گی انہوں نے کہا کہ ملک میں منفی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں باشعور عوام کو کرپٹ سیاستدانوں سے کوئی سروکار نہیں وہ ملکی ترقی چاہتے ہیں جہاں صحت،تعلیم اور زندگی کی دیگر بنیادی سہولیات میسر ہوں ذاتی مفادات کی خاطر ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کوعوام بخوبی پہچان چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ زر مبادلہ کے ذخائر ریکارڈ سطح پر ہیں حکومت عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے شبانہ روز کاوشیں کر رہی ہے۔اور اسکے ثمرات عوام تک پہنچ بھی رہے ہیں لیکن بعض عناصر کو ملکی خوشحالی برداشت نہیں ہو رہی ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت بلند و بانگ دعووں کی بجائے عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے۔
