ڈھرنال دوہرے قتل کا ڈراپ سین، قاتل بیٹی اور بھانجا نکلے

فتح جنگ(مانیٹرنگ ڈیسک اٹک نیوز ) تھانہ فتح جنگ دہرے قتل کا ڈراپ سین، تفصیلات کے مطابق فتح جنگ کے علاقہ میں پولیس نے دہرے قتل کا معمہ حل کر لیا شاکر لاہوری نامی شخص اور اسکی بیوی کو قتل کرنے کے بعد جلا دیا گیا تھا جس پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری نے فوری نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کے احکام جاری کیے جس پر اسی ایچ او فتح جنگ اور انکی تفتیشی ٹیم نے نہایت محنت اور جانفشانی سے اس اندھے قتل کے کیس کو اصل حقائق کی روشنی میں حل کر لیا مقتول شاکر لاہوری اپنی سوتیلی بیٹی کی شادی اپنے بھانجے خیام کے ساتھ کروانا چاہتا تھا جبکہ اسکی بیٹی مقتول کے دوسرے بھانجے طیب کے عشق میں مبتلا تھی اسی رنج کی وجہ سے بیٹی اور بھانجے نے اندھے عشق میں اپنے سوتیلے والد اور سگی ماں کا قتل کر کے الزام اپنے حقیقی والد اور چچاہوں پر لگا دیا جس میں اسکا بہنوئی بلال بھی ملوث نکلا۔ بعد ازاں دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ انہوں نے ہی قتل کی سنگین واردات کی ہے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیغام دیا کہ وہ مظلوم خاندان کو انصاف پہنچاہیں گے اور اس درندگی اور سفاکیت سے قتل کا ارتقاب کرنے والے عاقبت نا اندیش ملزموں کو کیف کردار تک پہنچاہیں گے۔