یوسی گلیال کے گاﺅں گگن کا نوجوان کرنٹ لگنے سے جاں بحق

یوسی گلیال کے گاﺅں گگن کا نوجوان کرنٹ لگنے سے جاں بحق فتح جنگ :یونین کونسل گلیال کے گاﺅں گگن میں نوجوان کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق محمد رمضان ولد نواز سکنہ ضلع جھنگ جو یونین کونسل گلیال کے گاﺅں گگن میں فیصل شہزاد نامی شخص کے پولٹری فار م پر ملازم تھا کرنٹ لگنے سے شدید زخمی ہو گیا جسے فور ی طور پر علاج کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال فتح جنگ پہنچایا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا ضابطے کی کاروائی کے بعد لاش ورثاءکے حوالے کر دی گئی ہے ۔