پیپلز کالونی میں ڈسپنسری کیلئے وقف جگہ سے تجاوزات ختم
اٹک:پیپلز کالونی میں ڈسپنسری کے لیے وقف جگہ پر ناجائز تجاوزات کا خاتمہ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر کاروائی کر کے عارضی تجاوزات کاخاتمہ کر دیا گیالوگوں کا اظہارِ تشکر تفصیلات کے مطابق پیپلز کالونی کے مکینوں نے وزیرِ اعظم کے پورٹل کمپلینٹ سیل میں شکایت درج کروائی تھی کہ ڈسپنسری کے لیے مختص جگہ پر مرغی فروشوں، قصابوں اور سبزی اور پھل فروشوں نے ٹھیے اور ریڑھیاں لگا کر ناجائز قبضہ کر رکھا ہے اور پوری جگہ متعفن ہونے کی وجہ سے یہاں سے گزرنا دشوا راور قریبی مسجد میں بھی بدبو کی وجہ سے نمازیوں کا نماز پڑھنا بھی محال ہو چکا ہے متصل ڈاکخانے کی عمارت میں بلیاں اور کتے مرغی فروشوں کا گند اٹھا کر جگہ جگہ گندگی پھیلانے کا باعث بن رہے ہیں ڈپٹی کمشنر اٹک نے چند روز قبل یہاں ٹیم بھیجی تھی اور قابضین کو 10روز میں جگہ خالی کرنے کی مہلت دی تھی مہلت ختم ہونے پر میونسپل کمیٹی کی ٹیم نے پیپلز کالونی پہنچ کر تجاوزات کا خاتمہ کرتے ہوئے جگہ واگزار کرا لی اہالیانِ علاقہ نے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے اس کاروائی پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے اور امید ظاہرکی ہے کہ ائندہ کسی کو ناجائز تجاوزات قائم نہیں کرنے دی جائیں گی۔
