صحافی کو زدوکوب اور دھمکیاں دینے پر مقدمہ درج 

اٹک:ڈسٹرکٹ اسفندیار بخاری ہسپتال میں صحافتی امور کی انجام دہی کے دوران ڈاکٹروں کی طرف سے صحافی کو زدوکوب کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے پر مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے نمائندے ایاز خان نے ماڈل پولیس سٹیشن اٹک سٹی میں بیان دیا ہے کہ وہ کامرہ روڈ پر ٹریفک حادثہ کی اطلاع پاکر ڈسٹرکٹ اسفندیار بخاری ہسپتال اٹک پہنچا اور اپنے فرائض منصبی کی انجام دہی کے دوران ایک نوجوان لڑکے نے میرا موبائل چھیننے کی کو شش کی میں نے اسے بتایا کہ میں میڈیا سے تعلق رکھتا ہوںاور اپنے فرائض انجام دے رہا ہوں اسی اثناءمیں چار پانچ ڈاکٹرز اور آگئے اور مجھے جان سے مارنے کی دھمکیوں کے ساتھ زدوکوب کرنا شروع کر دیا میں نے منت سماجت شروع کر دی اور بمشکل وہاں سے جان بچا کر بھاگا پولیس نے زیرِ دفعہ 382, 511, 506, 147اور 148 کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔