اٹک: نئی ہائوسنگ سکیم کیلئے ’’بریار‘‘ میں400 کنال جگہ مختص

اٹک :سیکرٹری ہاؤ سنگ پنجاب نسیم صادق اور ڈی جی ہا ؤسنگ پنجاب لیاقت علی چٹھہ نے ڈپٹی کمشنر اٹک عشر ت اللہ خان نیازی کے ہمراہ اٹک کے علاقے بریار میں نیا پاکستان ہاؤسنگ پرو گرام کے لیے مختص کی گئی چار سو کنال اراضی کا دورہ کیا۔ان کے ہمراہ اس موقع پراے ڈی سی آراٹک چوہدری عبدالماجد، ڈائر یکٹر ہاؤ سنگ ضیاءالدین ،ڈپٹی ڈائر یکٹر ہا ؤ سنگ طارق محمود اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔اس موقع پر متعلقہ افسران نے سیکرٹری ہاؤ سنگ اور ڈی جی ہا ؤسنگ کو نیا پاکستان ہاؤسنگ پرو گرام کے لئے مختص کی گئی اراضی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ ڈسٹر کٹ ہاؤسنگ کمیٹی ،جس کی صدارت ڈی سی اٹک کر رہے ہیں، نے اپنے خصوصی اجلاس میں اس اراضی کی منظوری دی ،جس کے مالکانہ حقوق حاصل کر لیے گئے ہےںاور اب اس پر محکمہ ہاؤسنگ پنجاب تعمیرکا کام جلد شروع کر دے گا۔ سیکرٹری ہاؤ سنگ پنجاب نسیم صادق نے کہا کہ وزیرا عظم پاکستان عمران خان کے ورژن کے مطابق بے گھر افراد کے لیے یہ پروگرام شروع کیا گیا ہے جس سے کئی ہزار مستحق افراد مستفید ہو سکیں گے۔انہوں نے نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے لیے ضلع اٹک میں حاصل کی اراضی کے محل وقوع اور حدود اربع کی تعریف کی اور اس ضمن میں ڈی سی اٹک عشر ت اللہ خان نیازی اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا ۔