باہتر:لنگر شریف میں زمین کی نشاندہی کے دوران گرداور، منشی اور زمیندار سمیت 4 افراد قتل

اٹک (حافظ خلیل احمد سے) زمین کا تنازعہ ، نشاندہی کے دوران گرداور ، منشی اور زمیندار سمیت 4 افراد قتل ،ذرائع ،یہ افسوس ناک واقعہ تحصیل فتح جنگ کے تھانہ باہتر کی یونین کونسل دھریک کے گاوں لنگر شریف میں پیش آیا ۔ زمین کی باضابطہ نشاندہی ہو رہی تھی مخالف پارٹی نے آتشیں اسلحہ سے حملہ کیا ۔آتشیں اسلحہ کی فائرنگ سے گرداور چوہدری رفیق احمد ، اسکا منشی محمد یاسر اور زمیندار امجد ولد جہانداد اور ایک اور شخص موقع پر جاں بحق ہو گئے ۔ ڈی پی اواٹک نے ایک بجے پریس کانفرنس کرنی تھی جسے ملتوی کر دیا گیا ۔افسوس ناک واقعے کے بعد پولیس تھانہ باہتر موقع پر پہنچ گئی ۔لاشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے باہتر ہسپتال سے تحصیل ہیڈ کورٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کی جائیں گی۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اٹک کی تحصیل فتح جنگ کے تھانہ باہتر کی حدودمیں واقع گاوں لنگرمیں زمین کے تنازعہ پرنشاندہی کے دوران مخالف پارٹی نے آتشین اسلحہ سے فائرنگ کردی جس کی زدمیں آکرمحمکہ مال فتح جنگ کے گرداور چوہدری رفیق اس کا منشی محمدیاسر اور زمیندار امجد سمیت تین افراد موقع پر قتل ہوگئے بعد میں قاتل نور محمد نے گرفتاری کے خوف سے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی اس افسوس ناک واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او سیدشہزادندیم بخاری نے آج ہونے والی پریس کانفرنس ملتوی کردی اورپولیس کے ہمراہ موقع پرپہنچ گئے لاشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے باہتر ہسپتال سے تحصیل ہیڈ کورٹر ہسپتال فتح جنگ منتقل کر دیا گیا ہے پولیس واقعہ کی مزید تفتیش میں مصروف عمل ہے۔۔
