اسسٹنٹ کمشنر حسن ابدال کی مضر صحت اشیاء فروخت کرنیوالوں کیخلاف کارروائی 

اٹک :اسسٹنٹ کمشنر حسن ابدال کا دبنگ ایکشن!مہنگی اور مضر صحت اشیاء فروخت کرنے والوں کو 1 لاکھ 15ہزار روپے کے جرمانے جبکہ سرکاری زمین پر راستہ بنانے والے کرشن پلانٹس کا راستہ بند کروا دیا عوام کے حقوق کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے مضر صحت اور مہنگی اشیاء فروخت کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی سلسلہ بند نہ ہوا تو سخت قانونی کاروائی کا سامنا کرنا پڑے گا ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر حسن ابدال عدنان انجم راجہ نے اچانک چیکنگ کے دوران کھانے کی اشیاء مہنگے داموں فروخت کرنے اور صفائی کے ناقص انتظامات پر بر ہمی کا اظہار کرتے ہوئے حسن ابدال میں واقع معروف میاں جی ہوٹل والوں کو 50 ہزار روپے کے حساب سے مجموعی طور پر ایک لاکھ روپے جرمانہ کر دیا جبکہ دکانوں کی چیکنگ کے دوران 3 دکانوں کو مجموعی طور پر 15ہزار روپے جرمانہ کیا بعدازاں حسن ابدال کے قریب واقع کرش پلانٹس مالکان کی جانب سے سرکاری زمین پر راستہ بنا کر استعمال کرنے کی شکایت پر ایکشن لیتے ہوئے راستے کو فوری طور پر بند کروا دیا دریں اثناء میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عوام کے حقوق کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے اور کسی غیر قانونی کام کوتحفظ نہیں دیا جائے گا مضر صحت اور مہنگی اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف آئندہ بھی کاروائی جا ری رہے گی ہوٹل اور بیکری مالکان کو چاہیے کہ وہ صفائی کا خصوصی انتظام کرتے ہوئے تمام ایس او پیز کو پورا کریں ورنہ قانون حرکت میں آئے گا اور ان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔