میڈیکل سٹورز اور ایزی پیسہ شاپ پر وارداتیں کرنیوالا گروہ گرفتار 

اٹک :تحصیل حضرو اور اٹک شہر میں مختلف میں میڈیکل سٹورز اور ایزی پیسہ شاپس پر اسلحہ کے ذور پرڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث دورکنی بین الصوبائی گروہ عابد ولد اکبرحسین اورکاشف ولد وحید گل اقوام پٹھان سکنائے بخشالی مردا ن حالیہ محلہ چکی ٹیکسلا کو گرفتار کرکے لوٹی ہوئی رقم میں سے تین لاکھ نوے ہزار روپے اور اسلحہ برآمد کرلیا یہ با ت ڈی پی او اٹک سید شہزاد ندیم بخاری نے اپنے دفتر میں منعقد ہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتائی اس موقع پر پی آر او ٹو ڈی پی او تیمور خان علی زئی ، پی ایس او سید عمیر شاہ اور دیگر پولیس افسران موجود تھے ڈی پی او اٹک نے بتایا کہ گزشتہ ماہ تحصیل حضرو اور اٹک شہر میں میڈیکل سٹورز، اورنفیس چوک، علاقہ تھانہ سٹی حسن ابدال و تھانہ ٹیکسلا کی حدود میں ایزی پیسہ شاپس پر ہونے والی وارداتوں نوٹس لیتے ہوئے انہوں نے ڈی ایس پی صدر سی آئی اے راجہ فیاض الحق، ڈی ایس پی صدر سرکل ضیغم عباس، ایس ایچ او سٹی گلفراز احمد، سب انسپکٹر ز محمد انور، طارق محمود،سی آئی اے ٹیم اور آئی ٹی لیب انچارج جہانزیب خان پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی ٹیم نے جدید طریقہ تفتیش اختیار کرکے دو رکنی خطرناک گینگ کو گرفتار کرلیا دونوں ملزمان کراچی میں ڈکیتی اور پولیس پر فائرنگ جیسے سنگین جرائم میں ملوث تھے جو وہاں سے بھاگ آئے تھے اور اب اٹک میں دو رکنی گروپ بنا کر وارداتیں کررہے تھے دونوں ملزمان کو انتہائی کم وقت میں گرفتار کیا گیا جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ضلعی پولیس اٹک جدید خطوط پر مقدمات کی تفتیش کرنے اور ملزمان کا سراغ لگا کر انہیں گرفتار کرنے جیسی صلاحیتوں سے مالا مال ہے اس موقع پر بتایا گیا کہ ملزمان سے لوٹی گئی رقم تین لاکھ نوے ہزار روپے، تیس بور پسٹل بمعہ روند، ایک عدد پسٹل ، ایک عدد موبائل اور ایک موٹر سائیکل یونیک برآمد کرکے ضلع اٹک کے عوام کو اس دو رکنی گروہ کی وجہ سے ہونے والے مزید نقصان سے بچالیا ہے ملزمان کے خلاف 29 جون کو تھانہ اٹک سٹی میں وحید احمد ولد محمد یونس اعوان ساکن ڈھوک فتح اٹک شہر جن کی فارمیسی کی دکان پر ان دونوں نے اسلحہ کی نوک پر 73 ہزار روپے کی ڈکیتی کی تھی اور موٹر سائیکل پر فرار ہو گئے تھے اس پر ان کے خلاف 392 ت پ کے تحت مقدمہ درج ہوا ملزمان دہشتگردی اور پولیس پر فائرنگ جیسے سنگین مقدمات میں مطلوب تھے اور کراچی سے بھاگ کر اٹک آکر ایک گینگ بنالیا تھا ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ انہوں نے 24 جون کو تھانہ حضرو کی حدود میں میڈیکل سٹور پر مسلح ڈکیتی کی واردات کی اور موبائل فون بھی چھین کر فرار ہوئے اور اسی روز اٹک تین میلہ روڈ پر اٹک شہر کے سب سے بڑے پرائیویٹ ہسپتال ڈاکٹر خالد سعید ہسپتال کے میڈیکل سٹور پر اسلحہ کی نوک پر ڈکیتی کی واردات کی اور نقدی اور موبائل چھین کر فرار ہو گئے ،15 جون کو ملزمان نے تھانہ سٹی اٹک کے علاقہ نفیس چوک میں ایزی پیسہ کی دکان پر مسلح ڈکیتی کی واردات کی اور نقدی لے کر فرار ہو گئے ، ملزمان نے تھانہ ٹیکسلا کے علاقہ ایچ ایم سی روڈ پر احاطہ کے قریب ایک ایزی پیسہ کی دوکان پر اسلحہ کی نوک پر مسلح ڈکیتی کی واردات کی اور نقدی اور موبائل کارڈز لے کر فرار ہو گئے ، تھانہ سٹی حسن ابدال کے علاقہ ایبٹ آباد روڈ نزد سول ہسپتال ایک ایزی پیسہ کی دوکان پر اسلحہ کی نوک پر واردات کی اور نقدی لے کر فرار ہو گئے ۔