اٹک: ناموس رسالتؐ پر آنچ نہیں آنے دیں گے:آل پارٹیز کانفرنس

اٹک : ناموس رسالتؐ پر آنچ نہیں آنے دیں گے موجودہ حکومت کے بر سر اقتدار آتے ہی اسلام دشمن قوتوں کو کھلی چھوٹ دے دی گئی تحفظ ناموس رسالتؐ کے لیے تمام سیاسی جماعتیں اور پوری قوم ایک پلیٹ فارم پر ہیں اگر حکومت نے ناموس رسالت ایکٹ سے چھیڑ چھاڑ کی تو وہ دن اس حکومت کا آخری دن ہو گا اسلامی شعائر اور دینی مدارس کے خلاف آئے روز سازشیں سامنے آرہی ہیں کے پی کے اور پنجاب میں سرکاری سکولوں میں نصاب تعلیم میں ختم نبوت ، جہاد اور دیگر اسلامی شعائر کی تبدیلی کی کوشش کی گئی ہے منتخب حکومت جیلیں ، بیڑیاں اور ہتھکڑیوں سے ڈرا نہیں سکتیں 25جولائی کو دن 11بجے فوارہ چوک اٹک میں حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ہو گا جس میں اپوزیشن کی تمام جماعتوں کے قائدین شرکت کریں گے ان خیالات کا اظہار ضلعی صدر جمعیت علمائے اسلام مفتی تاج الدین ربانی ، ضلعی صدر مسلم لیگ (ن) محمد سلیم شہزاد ، ضلعی صدر متحدہ مجلس عمل و ڈویژنل جنرل سیکرٹری جے یو پی علامہ ابو طیب رفاقت علی حقانی اور ضلعی سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی محمد افسر نے مقامی ہوٹل میں اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کیا ہے قبل ازیں آل پارٹیز کانفرنس میں ان رہنماؤں کے علاوہ سر پرست جے یو پی قاضی خالد محمود ، ضلعی سیکرٹری اطلاعات حافظ ہارون الرشید، تحصیل امیر جے یو آئی سید زرغون شاہ نے بھی خطاب کیا اس موقع پر سٹی صدر مسلم لیگ (ن) شیخ محمود الٰہی ، جنرل سیکرٹری راجہ اجمل ، تحصیل صدر شاہنواز شانی ، جنرل سیکرٹری ملک ذیشان اشفاق ، سفیر اعوان، ضلعی جنرل سیکرٹری جے یو پی علامہ نیاز حسین ، مولانا عبدالطیف، تحصیل جنرل سیکرٹری ابراہیم فانی، ملک شاہد ، چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضا خان ، وائس چیئرمین حافظ عبدالحمید خان ، جنرل سیکرٹری الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن لیاقت عمر ، سینئر صحافی جاوید کشمیری ، چیئرمین فوٹو گرافر ایسوسی ایشن حاجی سلیم خان ، سہیل اختر اعوان ، سرپرست اعلیٰ سینٹرل یونین آف جرنلسٹس پاکستان الحاج پرویز خان اور دیگر بھی موجود تھے مفتی تاج الدین ربانی نے کہا کہ 25جولائی کو فوارہ چوک اٹک میں حکومت کے خلاف دھاندلی زدہ الیکشن اور اسلام دشمن پالیسیوں کے خلاف احتجاج ہو گا حکومت سچ بات سننے کی ہمت نہیں رکھتی اس لیے اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کو گرفتار کیا جا رہا ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں اٹک میں احتجاج کے بعد پشاور ملین مارچ میں بھی قافلے کی صورت میں شرکت کریں گے جبکہ لاہور میں بھی مسلم لیگ (ن) کے زیر اہتمام احتجاج میں ہمارے کئی دوست شریک ہوں گے علامہ رفاقت علی حقانی نے کہا کہ ناموس رسالت ہمارے ایمان کا مسئلہ ہے عبدالشکور نامی قادیانی جو ٹرمپ کے سامنے جا کر رویا ہے اصل میں اُس نے آئین سے بغاوت کی ہے کیونکہ آئینی طور پر قادیانیوں کو پاکستان میں کافرقرار دیا جا چکا ہے 25جولائی کے مظاہرے میں ہم بھر پور شرکت کریں گے محمد سلیم شہزاد نے کہا کہ حضورؐ کی عز ت اور ناموس کی جب بات آئے تو تمام سیاسی جماعتیں سیاست کو پیچھے رکھ کر نبی کی عزت کے لیے اکٹھی ہو جاتی ہیں اس مشن میں ہمارے پی ٹی آئی کے دوست بھی ہمارے ساتھ ہیں 25جولائی کو فوارہ چوک میں مسلم لیگ (ن) اپنے عہدیداروں اور کارکنوں سمیت شریک ہوگی پریس کانفرنس سے خطاب میں محمد افسر نے کہا کہ اس احتجاج میں ہم جے یو آئی کے ساتھ ہیں اور اپوزیشن کے فیصلے کے مطابق اس احتجاج میں بھر پور شریک ہوں گے پریس کانفرنس کے اختتام پر ضلعی سیکرٹری اطلاعات حافظ ہارون الرشید نے صحافی برادری کا شکریہ ادا کیا اور مفتی تاج الدین ربانی نے دعا خیر کرائی ۔