Wed
20
May
2026

اٹک : شدید گرمی اور حبس میں محکمہ تعلیم کے سکولوں کو کھولنے پر والدین سراپا احتجاج ، شدید گرمی اور حبس میں محکمہ تعلیم نے سکولوں کو کھولنے کے احکامات جاری کر دئیے جس پر بچوں کے والدین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ شدید گرمی میں محکمہ تعلیم کے اس اچانک فیصلے سے بچوں کے بیمار ہونے کا خدشہ ہے والدین نے محکمہ تعلیم سے اپیل کی ہے کہ بچوں کی مشکلات اور شدید گرمی کو مدنظر رکھتے ہوئے محکمہ تعلیم اپنا انوکھا فیصلہ فوری طور پر واپس لے ۔
