Wed
20
May
2026

حضرو :جی ٹی روڈ ہٹیاں نہر پل پر کار اور ہائی ایس کے درمیان تصادم ، 3 افراد شدید زخمی ، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، تفصیلات کے مطابق راولپنڈی سے پشاور جانے والی ہائی ایس جسے مخالف سمت سے آنے والی ایک کار نے ٹکر مار دی حادثہ کے نتیجہ میں 30 سالہ وکیل زادہ ، 32 سالہ احسان اللہ اور 45 سالہ محمد خان شدید زخمی ہو گئے اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کا عملہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گیا اور زخمیوں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد انہیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حضرو منتقل کر دیا ۔
