اٹک ٹریفک پولیس کی کم عمر اور بغیر لائسنس ڈرائیوروں کیخلاف مہم جاری

اٹک :ڈی ایس پی ٹریفک مسرت عباس نے کہا ہے کہ کم عمر اور بغیر لائسنس ڈرائیوروں کے خلاف مہم کامیابی سے جاری ہے سات سو سے زائد کم عمر رکشہ اور موٹر سائیکل سواروں کو گرفتار کیا ہے شہر میں ٹریفک کا بہاو قائم رکھنے کے لئے بھی اقدام اٹھائے ہیں ٹریکٹر ٹرالی حادثات سے بچاؤ کے لئے ٹرالیوں پر ریفلیکٹر لگانے کی مہم شروع کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں میڈیا سے گفتگو میں کیا ہے اس موقع پر ڈی ایس پی سی آئی اے راجہ فیاض الحق نعیم بھی موجود تھے صحافیوں نے راجہ فیاض الحق کو گزشتہ ہفتے اغوا کروں اور ڈاکو وں کے خلاف کامیاب کاروائی پر خراج تحسین پیش کیا ڈی ایس پی ٹریفک مسرت عباس نے کہا کہ جو کم عمر ڈرائیور گرفتار کئے جاتے ہیں انہیں ان کے والد کے بیان حلفی کے بعد چھوڑا جاتا ہے جس میں ان کم عمر بچوں کے والدین بیان حلفی دیتے ہیں کہ آئندہ ہمارے کم عمر بچے موٹر سائیکل نہیں چلائیں گے انہوں نے کہا کہ مشاہدے میں یہ بات آئی ہے کہ موٹر سائیکل اور رکشے چلانے کی طرح کاریں یا دیگر چھوٹی گاڑیاں چلانے والے کم عمر لڑکوں کی تعداد بہت کم ہے جبکہ زیادہ تعداد کم عمر لڑکوں کی موٹر سائیکل چلانے والوں کی ہے جس کی وجہ سے موٹر ساءکل سے حادثات میں بہت زیادہ اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ہم نے اس کے لئے یہی حکمت عملی بنائی ہے کہ کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف ٹریفک پولیس کی کامیاب مہم جاری رہے گی مسرت عباس نے کہا کہ ضلع کی چھ تحصیلیں شہری علاقے اور کئی مین سڑکیں ہیں کم نفری اور محدود وسائل کے کے باوجود ٹریفک کے مسائل حل کرنا اور ان مسائل پر قابو پا نا ہماری اولین ترجیح ہے ایک سوال پر انہوں نے بتایا کہ ٹریفک لائسنس کا حصول میرٹ پر کر دیا گیا ہے جس سے ٹاوٹ مافیا کی چھٹی ہو گئی ہے پہلے امیدواروں کو باہر سے فائل دوسو روپے میں مل رہی تھی جو ہم نے ٹریفک دفتر کے اندر عوام کا پیسہ بچانے کے لئے فائل کا اجراء شروع کیا ہے جو صرف تیس روپے میں مہیا کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ آج جس سیٹ پر ہم بیٹھے ہیں یہ سیٹ اس بات کا تقاضا کرتی ہے کہ آنے والے سائلین سے خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے اور ان کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کئے جائیں میں اور میرا سارا سٹاف اسی جذبے کے تحت کام کر رہے ہیں
