اپوزیشن جماعتوں کا یوم سیاہ کے موقع پر اٹک میں احتجاج

اٹک(حافظ خلیل احمد سے) متحدہ اپوزیشن قائدین کی طرف آج 25جولائی کویوم سیاہ کے موقع پر اٹک کے مرکزی مقام فوارہ چوک میں احتجاجی جلسہ کاانعقادہواجس میں جے یوآئی ف مسلم لیگ ن اورجمعیت علمائے پاکستان کے مقامی قائدین اورکارکنوں نے شرکت کی اس موقع پرجے یوآئی پنجاب کے امیرقاری عتیق الرحمن مسلم لیگ ن کے سلیم شہزاد جمیعت علمائے پاکستان کے علامہ نیازحسین اوردیگرمقررین نے خطاب کرتے ہوئے حکومت کوختم نبوت آئین میں کسی قسم کی ترمیم سے بازرہنے کی تنبیہ کی اورکہاکہ ناموس رسالت کامسئلہ ہم سب کے لئے سب سے اہم ہےموجودہ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں مکمل طورپر ناکام ہوچکی ہے عمران خان کاوزیراعظم بننا ملک وقوم کی بدقسمتی ہےامریکہ دورہ سے قبل حافظ سعید کی گرفتاری سوالیہ نشان ہے وزیراعظم کا دورہ امریکہ ناکام رہاحکومت کو اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے ڈالروں کے عوض ختم نبوت کے مسئلہ پر سودے بازی ہونے جارہی ہےپاکستان کی سرزمین قادیانیوں کے لئے تنگ ہی رہے گی مہنگائی کی شرح آسمان سے باتیں کررہی عام آدمی کی زندگی مشکل تر ہوچکی ہے حکومت ملک چلانے اورعوام دوست پالیسی بنانے میں ناکام ہے اس لئے اس حکوت کو مزید وقت نہیں دیاجاسکتا اب اس حکومت کو گھر جاناہوگا اس موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے اورحکومت کے خلاف شدیدنعرہ بازی کی گئی ۔کارکنان نے (بندہ نمبر دونیازی گونیازی گونیازی۔باجی تیری چور نیازی گونیازی گونیازی)کے نعرے لگائے۔
