گمشدہ بچے احتشام کی نعش خان ڈیم سے برآمد 

  جنڈ ( ظفر اقبال سے)  ڈیم سے بچے کی نعش برآمد ، تفصیلات کے مطابق کل شام جنڈ شہر سے ملحقہ پنڈیگھیب روڈ کے ساتھ خان ڈیم میں پندرہ سالہ بچے کی نعش ملی جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ جنڈ اور 1122موقع پر پہنچ گئے جنھوں نے نعش کو ٹی ایچ کیو ہسپتال جنڈ شفٹ کیا  بعد اازاں نعش کی شناخت احتشام نور ولد نورخان حال ساکن محلہ غوثیہ جنڈ نام سے ہوئی جو 23جولائی سے گھر سے لاپتہ تھا۔ نعش کو پوسٹ مارٹم کے بعدورثاء کے حوالہ کر دیا گیا مزید تفتیش جاری ہے ۔