تحریک انصاف کسی کی بلیک میلنگ میں نہیں آئے گی :اکبر خان تنولی

اٹک :تحریک انصاف کسی کی بلیک میلنگ میں نہیں آئے گی چوروں لٹیروں کے خلاف ایکشن جاری رہیں گے حسن ابدال میں میں بڑھتی ہوئی ہوئی وارداتیں قابل تشویش ہیں انتظامیہ عوام کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے اقدامات کرے ان خیالات کا اظہار سابق امیدوار پنجاب اسمبلی تحریک انصاف اکبر خان تنولی نے حسن ابدال میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تحصیل سینئر نائب صدر تحریک انصاف حسن ابدال چن ویز خان کے بھائی راشد خان کا قتل اور علاقے میں بڑھتی ہوئی وارداتوں سے عوام میں تشویش پائی جاتی ہے انتظامیہ کو چاہیے ہے کہ وہ عوام کے تحفظ کے لئے فوری اقدامات اٹھائے تحریک انصاف اس ملک میں قانون کی حکمرانی قائم کرنا چاہتی ہے یہی وجہ ہے کہ عمران خان اور ان کی حکومت چوروں اور لٹیروں کے خلاف برسرپیکار ہے وئی بھول میں نہ رہے کسی کو این آر او نہیں دیا جا رہا ہے اور نہ ہی ان کے ساتھ کوئی امتیازی سلوک کیا جائے گا آج تمام اپوزیشن جماعتیں ان چوروں کو بچانے کے لیے اکٹھی ہو چکی ہیں مگر تحریک انصاف کسی کی بلیک میلنگ میں نہیں آئے گی ہم نے جس نئے پاکستان کے لیے جدوجہد کی آج عوام کے تعاون سے اس کی بنیاد رکھ دی گئی ہے اور آنے والے دور میں پاکستان ایک ذمہ دار اور ترقی یافتہ ملک بن کر سامنے آئے گا بہت جلد تحصیل حسن ابدال کے لیے میگا پروجیکٹس پر کام شروع کیا جارہا ہے جس سے یہاں کے عوام کے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی ۔
