Mon
22
Jun
2026

اٹک : ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عبدالوحیدبابر نے اٹک آفس کا چارج سنبھال لیا ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر نے مختلف گراءونڈ کا دورہ کیا اور موجود سہولتوں کا جائزہ لیا اس موقع پر مختلف کھیلوں کے نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ تمام کھیلوں کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے موجودہ وسائل کو برءوے کار لاکر کھلاڑیوں کی بھرپور مدد کی جائے گی تاکہ ملک کا نام روشن کرسکیں اور یوم آزادی کے حوالہ سے کھیلوں کے مقابلہ جات منعقد کرائے جائیں گے اس موقع پر چچا طفیل ، حاجی ارشد ، ایاز اور کھلاڑیوں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔
