Fri
22
May
2026

اٹک : پنڈی گھیب میں ریسکیو 1122 کی عمارت تو بن گئی مگر آفس فعال نہ ہو سکا گزشتہ دور میں بننے والی ریسکو 1122 کی عمارت کروڑں روپے کی لاگت سے مکمل تو ہو گئی مگر فعال نہ ہونے کے سبب تحصیل پنڈی گھیب کی ساڑھے تین لاکھ کی آبادی کو ریسکیو کے حوالے سے شدید مشکلات ہیں ریسکو 1122 کا آفس اٹک ہونے کی وجہ سے ایمبولینس اورفائر بریگیڈ کا عملہ اٹک کے زیر سرپرستی ہے جبکہ کسی بھی حادثہ کی صورت میں پہلے اٹک آفس کال کرنی پڑتی ہے اس عمل میں دس سے پندرہ منٹ ضائع ہوجاتے ہیں جس سے حادثہ کا شکار ہونے والے افراد شدید متاثر ہوجاتے ہیں یہاں پر شہریوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے ریسکو 1122 کے آفس کو پنڈی گھیب میں فوری طور پر فعال کیا جائے تاکہ حادثات میں متاثرہ افراد کو فوری ریسکو سہولیات فراہم کی جا سکیں ۔
