میڈیا آزاد بارے امریکہ میں وزیراعظم نے جھوٹ بولا: شیخ آفتاب احمد 

اٹک :مرکزی رہنما مسلم لیگ ( ن ) سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے جھوٹ بولنے کی قسم امریکی میڈیا کے سامنے بھی نہیں توڑی اور برملا جھوٹ بولا کہ پاکستان کا میڈیا برطانوی میڈیا سے بھی زیادہ آزاد ہے اگر ایسا ہی ہوتا تو پھر یوم سیاہ کے موقع پر ملک بھر میں اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے احتجاجی جلسوں اور ریلیوں کی کوریج نشر کی جاتی محمد شہباز شریف ، مولانا فضل الرحمن ، مریم نواز ، بلاول بھٹو زرداری کے جلسے الیکٹرانک میڈیا پر اسی طرح براہ راست نشر کیے جاتے جیسے مسلم لیگ ( ن ) کی حکومت میں آپ کے دھرنے کو کوریج ملتی رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی سیکرٹریٹ مسلم لیگ ( ن ) میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ یورپ کبھی بھی کسی مسلمان ملک کو ایٹمی طاقت نہیں دیکھ سکتا تھا جب محمد نواز شریف نے پاکستان کو اسلامی دنیا کا پہلا اٹیمی ملک بنایا تو بہت سی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑا اب جب پاکستان کو مضبوط معاشی قوت بنانے کے سفر پر ملک گامزن ہوا تو یہ ترقی بھی چند عناصر کو ہضم نہیں ہوئی جس کی وجہ سے آج محمد نواز شریف ناکردہ گناہوں کی سزا کاٹ رہے ہیں وزیراعظم عمران خان کا امریکہ میں استقبال کرنے ایک معمولی افسر بھی نہیں آیا یہ انتہائی قابل افسوس بات ہے امریکی صدر ٹرمپ کا یہ بیان محب وطن پاکستانیوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے کہ پاکستان کی سابق حکومت ہماری بات نہیں مانتی تھی اور موجودہ حکمران ہمارے ساتھ تعاون کر رہے ہیں یہ موجودہ حکومت کے یہودی ایجنڈے پر عمل پیرا ہونے پر مہر ثبت ہے اس تعاون کی نوعیت پتہ نہیں کیا ہے لیکن سابقہ حکومت سے ناراضگی کی بنیاد محمد نواز شریف کا ایٹمی دھماکے نہ کرنے کی امریکی پیش کش کو ٹھکرانے پر بنی اور اس کی سزا انہیں وزارت عظمیٰ سے ہٹا کر جیل کی سلاخوں کے پیچھے قید کرنے اور پھر جلاوطنی کی صورت میں دی گئی اس بار امریکہ کی ناراضگی کی وجہ سی پیک کا منصوبہ بنا جس کے ذریعے محمد نواز شریف پاکستان کو دنیا کی مضبوط معاشی قوت بنانا چاہتے تھے اس بار پانامہ کی صورت میں سازش تیار کی گئی اور ایک بار پھر نوازشریف کو نشانہ بنایا گیا حالانکہ پانامہ میں ان کا نام موجود ہی نہیں تھا اور جن چھ ، سات سو افراد کے نام اس میں موجود تھے آج تک ان کے خلاف کوئی بھی کارروائی منظر عام پر نہیں آئی موجودہ حکمرانوں نے خود کو پوری دنیا میں اتنا بدنام کر لیا ہے کہ کوئی ملک بھی عزت دینے کو تیار نہیں عمران خان نے امریکہ میں بھی اپنی تقریر میں ثابت کیا کہ وہ محمد نوازشریف فوبیا کا شکار ہیں انہیں ملکی مسائل اور عوام کو درپیش مشکلات سے زیادہ اس بات کی فکر ہے کہ کیسے محمد نوازشریف کا نام سیاست سے ختم کیا جا سکتا ہے ۔