اٹک :پولیس اہلکار چوری کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار

اٹک :اٹک پولیس کا پولیس لائن میں تعینات اہلکار اپنے ساتھی سمیت دکان کے تالے توڑ کر رات گئے چوری کرنے پر رنگے ہاتھوں گرفتار، مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق سعید احمد ولد غلام فرید سکنہ فقیر آباد نے تھانہ صدر اٹک کی چوکی فقیر آباد میں ایف آئی آر درج کرائی ہے کہ اس نے ملز سٹاپ کے سامنے مارکیٹ میں موبائل کی دکان بنا رکھی ہے رات 10 بجے وہ دکان بند کر کے گھر چلا گیا محمد وقاص ولد محمد مسکین سکنہ فقیر آباد نے میری دکان کے ساتھ کیری ڈبہ کھڑا کرنے کیلئے دکان لی ہوئی ہے جب وہ رات 3 بج کر 45 منٹ پر گاڑی کھڑی کرنے آیا اور اس نے میری دکان کھلی ہوئی دیکھی چک پر اس نے مجھے فون کیا جس پر میں اپنے دوست کے ہمراہ فوری طور پر موقع پر پہنچا تو اٹک پولیس کا کانسٹیبل سہیل خان ولد زمان خان سکنہ پڑی تھانہ جنڈ بیلٹ نمبر 433 تعینات پولیس لائن اٹک اپنے دوست فیصل الرحمن ولد شیر زمان سکنہ پڑی تھانہ جنڈ میری دکان سے نکل کر موٹر سائیکل پر سوار ہو کر ہٹیاں کی جانب فرار ہو گئے اور ہم نے محمد وقاص کی کیری پر تعاقب کر کے تربیلہ چوک کے قریب پکڑ لیا پولیس کو اطلاع دی تو انچارج چوکی فقیر آباد سب انسپکٹر احمد نواز عملہ کے ہمراہ موقع پر آ گئے اور ملزمان کے موٹر سائیکل کے ساتھ لٹکے ہوئے بیگوں کی تلاشی لی تو ان میں سے میری دکان کی چوری شدہ اشیاء برآمد ہوئیں پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف 452,380,411 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔
