اٹک: ضلع بھر میں مضر صحت ملاوٹ شدہ دودھ کی فروخت جاری 

اٹک(صدیق فخر سے/ ڈیلی اٹک نیوز ویب ) ضلع بھر میں ملاوٹ شدہ مضر صحت دودھ کی فروخت جاری، مضر صحت ملاوٹ شدہ دودھ شہری میں بیماریوں کا باعث بننے لگا، ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی، ڈپٹی کمشنر اٹک عشرت اللہ خان نیازی و دیگر متعلقہ محکمہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق ضلع اٹک و گردونواح میں مضر صحت اور ملاوٹ شدہ دودھ، دہی کی فروخت کا سلسلہ جاری ہے، دودھ فروش حضرات ملاوٹ شدہ اور کیمیکل سے تیار شدہ دودھ مختلف دکانوں پر کم نرخوں پر فروخت کر دیتے ہیں دودھ فروش اپنی دکانوں پر ناقص و غیر معیاری دودھ جو چند روپوں میں خرید رکھا ہوتا ہے کو مہنگے داموں فروخت کرے شہریوں میں بیماریاں بانٹنے کا باعث بن رہے ہیں جس کے استعمال سے چھوٹے چھوٹے معصوم بچے، بزرگ شہری مہلک بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں،جبکہ مضر صحت دودھ کے حوالے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اس حوالے سے مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے، شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب، ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی ،کمشنر راولپنڈی، ڈپٹی کمشنر اٹک سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی کے ذمہ داران کو ضلع بھر میں  دودھ لانے اور بیچنے والے گوالوں کا دودھ چیک کرنے کا پابند بنایا جائے تاکہ شہری بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔