Fri
22
May
2026

اٹک(ڈیلی اٹک نیوزویب) محرم الحرام میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ان خیالات کا اظہار ایس ایچ او تھانہ صدر اٹک عابد علی شاہ نے ممبران امن کمیٹی اور منتظمین جلوس و مجالس کے مشترکہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر شرکاء نے انہیں ہر ممکن تعاون کرنے کی یقین دھانی کراتے ہوئے کہا کہ اٹک پولیس نے ہمیشہ محرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے مثالی خدمات سر انجام دی ہیں ۔
