Fri
22
May
2026

اٹک(ڈیلی اٹک نیوزویب) تحصیل اٹک کی 20 سماجی تنظیموں کی نمائندہ تحصیل سوشل ویلفیئر کونسل کا ایک اہم اجلاس سوشل ویلفیئر آفیسر محمد ذیشان کی زیرصدارت منعقد ہوا اجلاس میں سال 2019 کے لیے عہدیداروں کا انتخاب اتفاق رائے سے کیا گیاجس میں سرپرست اعلیٰ میاں خالد صبا ، صدر ملک محمد مشتاق ، سینئر نائب صدر شیر افسر ، نائب صدر ملک محمد بشیر ، جنرل سیکرٹری مقصود الہٰی بھٹی ، جوائنٹ سیکرٹری مس آصفہ شہوار ، فنانس سیکرٹری ملک ربنواز آف ماڑی اور سیکرٹری اطلاعات و نشریات ذوالفقار احمد آف شیں باغ کو منتخب کیا گیا ہے اجلاس میں اعظم خان ، منیر احمد اور دیگر سماجی شخصیات بھی موجود تھیں ۔
