ڈپٹی ڈی ای او تحصیل اٹک دائود اختر کیانی کا تبادلہ چکوال کر دیا گیا 

اٹک(ڈیلی اٹک نیوز ویب) سکول سیکرٹریٹ ایجوکیشن پنجاب نے محکمہ تعلیم کے گریڈ 18 کے 6 افسران کے تبادلے کر دیئے جن میں ڈپٹی ڈی ای او تحصیل اٹک دائود اختر کیانی کو خالی اسامی پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل تلہ گنگ چکوال ، ڈپٹی ڈی ای او تحصیل وہاڑی عاصم علی بھٹی کو خالی اسامی پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر میلسی ضلع وہاڑی ، محمد جعفر وزیر کو خالی اسامی پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل صدر ضلع گوجرانوالہ ، ڈپٹی ڈی ای او تحصیل صدر گوجرانوالہ محمد جاوید کو چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی گوجرانوالہ کی صوابدید پر سینئر ہیڈ ماسٹر تعینات کیا جائے گا ، ڈپٹی ڈی ای او تحصیل سٹی لاہور عبدالحفیظ کو خالی اسامی پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل شیخوپورہ اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل شیخوپورہ راشد احمد کو ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل سانگلہ ہل ضلع ننکانہ صاحب تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں دائود اختر کیانی نے اپنی اٹک تعیناتی کے دوران محکمہ تعلیم اور اٹک کے تعلیمی اور سماجی حلقوں میں اپنی ہس مکھ شخصیت کی بناء پر نمایاں مقام حاصل کر رکھا تھا اور تعلیمی حلقوں نے انہیں نئی ذمہ دار سنبھالنے پر نیک تمناءوں کا اظہار کیا ہے ۔