امین اسلم گروپ علاقے کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہے:اشفاق خان

اٹک(ڈیلی اٹک نیوز ویب) سابق امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل شمس آباد حاجی محمد دائود کی جانب سے ملک امین اسلم گروپ یو نین کو نسل شمس آباد کے ممبران و عہدیداران کے اعزاز میں ایک پر تکلف عشائیہ دیا گیا عشائیہ کی تقریب سے حاجی محمددائود،سینئر رہنما تحریک انصاف اشفاق خان ، کوارڈینیٹر ملک ثمر عباس نمبردار ، سابق امیدوار وائس چیئرمین اسردار احمد کھٹانہ ، ڈاکٹر الطاف حسین ، سید فاروق شاہ ودیگر نے خطاب کیامقررین نے کہا کہ آپ سب ملک امین اسلم کے سپاہی ہیں لو گو ں کی فلاح اورعلاقہ کی تر قی کے لیے مل جل کر کام کریں ملک امین اسلم کے گروپ سے تعلق رکھنے والا ہر شخص ہمارے سر کا تاج ہے گا ئوں کی سطح پر مل کر کام کریں جو مسائل آپ سے حل نہیں ہو ں گے وہ انشاء اللہ ہم حل کرائیں گے آپس میں اتفاق پیدا کریں اس پر وقار تقریب میں کوارڈینیٹر قیصر خان ،سماجی رہنماملک امجد ، شفیق احمد نمبردار ، بزنس مین و سیاسی شخصیت غلام حسین ، محمد نعیم ، امجد بیگ نمبر دار ، سیاسی و سماجی رہنماربنواز عرف منا ، ذاکر بیگ ، سابق جنرل کو نسلرچوہدری عجب خان ، چوہدری جا وید نمبر دار ،سید سجاد حیدر ،سابق امیدوار برائے کو نسلر ملک عامرنمبردار ، ذو الفقار خان ، ساجد محمود ،سابق جنرل کو نسلر سید گل بادشاہ ،سیاسی و کا روباری شخصیت حاجی آصف ، ملک امین اسلم کے میڈ یا کوارڈینیٹرعامر عتیق، نور خان، خرم شہزاد ،ملک اخترسمیت اہلیان علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔
