ضلعی تر قیاتی بورڈ کا کرنل(ر) انور کی زیر صدارت اجلاس 

اٹک(ڈیلی اٹک نیوز ویب)ضلعی تر قیاتی بورڈ کا ایک اہم اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا ۔ صوبائی وزیر مال کر نل (ر) ملک محمد انور نے اجلاس کی صدارت کی اجلاس میں چیئر مین پبلک اکا ئو نٹس کمیٹی ٹو پنجاب یاور بخاری،ممبر صوبائی اسمبلی ملک جمشید الطاف ،ڈپٹی کمشنر اٹک عشر ت اللہ خان نیازی اور دیگر افسران نے شر کت کی اجلاس میں ضلع بھر میں جاری تر قیاتی سکیموں کا جائزہ لیا گیا متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکاء کو تر قیاتی سکیموں کے حوالے سے بر یفنگ دی اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے منتخب سیاسی قیادت نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستا ن عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی قیادت اور ویژن کے مطابق ضلع اٹک میں تر قیاتی کا م جاری ہیں اور ان کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں تر قیاتی کاموں میں صحت ،تعلیم ،انفرا سٹرکچر کی بحالی سمیت دیگر شعبے شامل ہیں اور ان تمام شعبوں میں اپ گریڈیشن کا کام جاری ہے تمام تر قیاتی سکیموں کی نگرانی کی جارہی ہے اور اس کے اعلیٰ معیار کو بر قرار رکھنے کےلیے اقدامات کیے جارہے ہیں ۔