اٹک :پولیس کی جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی،7 ملزمان گرفتار

اٹک(ڈیلی اٹک نیوز ویب) اٹک پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف مختلف علاقوں میں کاروائیاں ، 7 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 9 کلو سے زائد منشیات ، 350 گرام ہیروئن ، 2 پسٹل 30 بور ، ایک راءفل 8mm اور گولیاں برآمد کر کے ملزمان کو پابند سلاسل کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹر تھانہ حضرو محمد یونس نے بدنام زمانہ منشیات فروش عدنان عرف نانو ولد عظمت خان سکنہ سیدھن سے 2532 گرام چرس ، دوسری کاروائی میں محمد ریحان ولد محمد خاقان سکنہ سیدھن سے 2400 گرام چرس ، تیسری کاروائی میں یاسر خان ولد ہاشم خان سکنہ سیدھن حضروسے 2100 گرام چرس اور 350 گرام ہیروئن ، سب انسپکٹر تھانہ صدرحسن ابدال ملک طاہر محمد خان نے سید آفاق حیدر ولد سید مظہر حسین شاہ ساکن حسن ابدال سے 2200 گرام چرس ، سب انسپکٹر تھانہ فتح جنگ شاہ فردوس نے محمد ایوب ولد باقر خان ساکن چچھ سے پسٹل 30 بور معہ گولیاں ، اے ایس آئی تھانہ پنڈی گھیب منور خان نے فرقان عباس ولد غلام علی سکنہ پنڈی گھیب سے راءفل 8;7777; معہ گولیاں ، اے ایس آئی تھانہ سٹی اٹک ظفر اقبال نے نسیم اختر ولد سلیم اختر سکنہ مرزا اٹک سے پسٹل 30 بور معہ گولیاں برآمد کر کے تمام ملزمان کے خلاف الگ الگ تھانوں میں مقدمات درج کر لیے ہیں ۔
