ن لیگ کو وارڈ سطح تک مضبوط اور منظم بنائیں گے:شیخ آفتاب احمد

اٹک(ڈیلی اٹک نیوز ویب) مرکزی رہنما مسلم لیگ ( ن ) سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ( ن ) کو وارڈ سطح سے لے کر ضلع سطح تک مضبوط اور منظم بنائیں گے تنظیمی عہدوں پر مخلص اور قربانی دینے والے کارکنوں کو آگے لارہے ہیں مسلم لیگ ( ن ) عوامی جما عت ہے پابندیوں ، جیلوں ، ہتھکڑیوں کے باوجود کروڑوں پاکستانیوں کے دلوں سے شریف برادران کی محبت کم نہیں کی جا سکی ہے ضلع اٹک بھی مسلم لیگ ( ن ) کا گڑھ ہے قا ئد کا پیغا م گھر گھر تک پہنچانے کیلئے کارکنان تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے ملک فخر زاد نوجوان سیاستدان سابق چیئرمین اور مسلم لیگ ( ن ) کے مخلص ورکر ہیں جنہیں تحصیل اٹک کے لئے سینئر نائب صدر کے عہدے پر تعینا ت کیا گیا ہے ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے ضلعی سیکرٹریٹ مسلم لیگ ( ن ) میں ملک فخر زاد ایڈ وو کیٹ کو تحصیل اٹک کیلئے مسلم لیگ ( ن ) کا سینئر نائب صدر کا نو ٹیفکیشن دینے کی منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا شیخ آفتاب احمد نے ضلعی صدر مسلم لیگ ( ن ) محمد سلیم شہزاد کے دستخطوں سے جاری کردہ نو ٹیفکیشن اپنے ہا تھوں سے ملک فخر زاد کو پیش کیا اس مو قع پر ضلعی صدر مسلم لیگ ( ن ) محمد سلیم شہزاد ، سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی شیخ نا صر محمود ضلعی سیکر ٹری اطلاعات ڈاکٹر میا ں راشد مشتاق ، تحصیل صدر میاں شاہنواز شانی ، جنرل سیکرٹری ملک ذیشان اشفاق ، سٹی صدر شیخ عواد صفدر ، ملک علی عارف پنڈ بہادر اور حاجی احمد خان کے علاوہ مسلم لیگ ( ن ) کے کارکنان کی کثیر تعداد بھی موجود تھی ۔
