باہتر قتل مقدمہ:دو بھائیوں کے قاتل کوسزائے موت

اٹک (ڈیلی اٹک نیوز ویب) ایڈیشنل سیشن جج فتح جنگ ڈاکٹر ساجدہ احمد چوہدری نے تھانہ باہتر کے مشہور مقدمہ قتل میں قتل ہونے والے 2 بھائیوں کے مقدمہ کا فیصلہ سنا دیا ، ایک مجرم کو 2 بار سزائے موت ، دوسرے کو 2 بار عمر قید اور تیسرے ملزم کو بری کر دیا 4 سال قبل باہتر گاءوں میں 2 بھائیوں ارشد وغیرہ کے مقدمہ قتل میں نامزد 3 ملزمان میں سے فاضل عدالت نے مجرم محمدخاور کو 2 بار سزائے موت دوسرے مجرم نور الہٰی کو 2 بار عمر قید جبکہ تیسرے ملزم مٹھو کو بری کرنے کا حکم سنادیا یاد رہے کہ ملزمان نے آئے روز کے جھگڑوں سے تنگ آکر ارشد اور اس کے بھائی کوفائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا ۔