ضلعی اوورسیز پاکستانی کمیٹی کا چوہدری عادل کی زیر صدارت اجلا س

اٹک (ڈیلی اٹک نیوز ویب) ضلعی اوورسیز پاکستانی کمیٹی اٹک کا ایک اجلا س ڈی سی آفس میں منعقد ہوا چیئر مین ضلعی اوورسیز پاکستانی کمیٹی اٹک چوہدری عادل علی خان نے اجلاس کی صدارت کی اجلاس میں ڈپٹی کمشنر عشر ت اللہ خان نیازی ،اسسٹنٹ کمشنرز ، ایس ڈی پی اوز اور دیگر افسران نے شر کت کی اجلاس میں اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے ارسال کی جانے والی شکایات کا جائزہ لیا گیا اور انہیں حل کر نے کےلیے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کی گئیں چیئر مین ضلعی اوورسیز پاکستانی کمیٹی اٹک چوہدری عادل علی خان نے اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملکی معیشت میں اہم حیثیت رکھتے ہیں اور ان کے مسائل حل کر نا ہماری اولین ترجیح ہے وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی زیر نگرانی پاکستان اوورسیز کمیشن بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل حل کر رہا ہے اور اس ضمن میں ڈویژن اور ضلعی سطح پر بھی اوور سیز کمیشن قائم کیے گئے ہیں ۔