اٹک پولیس کی جرائم پیشہ افراد کیخلاف کاروائیاں،8 گرفتار 

اٹک (ڈیلی اٹک نیوز ویب) اٹک پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف مختلف کاروائیوں میں 8 ملزمان گرفتار ، ملزمان سے 3 کلو سے زائد چرس ، ایک کلو سے زائد افیون ، ناجائز اسلحہ اور گولیاں برآمد ، مقدمات درج ، تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹر تھانہ سٹی اٹک محمد عثمان نے احمد ولد روز محمد سکنہ مزار شریف افغانستان حال ;72; بلاک اٹک شہرسے 1150 گرام افیون ، دوسری کاروائی میں جمیل ولد عبدالخالق سکنہ مرزا اٹک سے 2000 گرام چرس ، سب انسپکٹر تھانہ پنڈی گھیب محمد لطیف نے محمداقبال عرف ناصر ولد گل محمد سکنہ پنڈی گھیب سے 1520 گرام چرس ، اے ایس آئی تھانہ پنڈی گھیب منور خان نے محمد سرفراز ولد محمد اقبال سکنہ پنڈی گھیب سے کلاشنکوف معہ گولیاں ، اے ایس آئی تھانہ پنڈی گھیب بشیر احمد نے محمد خان ولد گل محمد ساکن پنڈی گھیب سے پسٹل 30 بور معہ گولیاں ، اے ایس آئی تھانہ جنڈ عارف جہانگیر نے محمدخان ولد امیر خان سکنہ جنڈ سے ایک کلاشنکوف معہ گولیاں ، اے ایس آئی تھانہ حضرو محمد نثار خان نے سجاد حسین ولد محمد نثار ساکن حضرو سے کاربین 12 بورمعہ گولیاں ، اے ایس آئی تھانہ سٹی حسن ابدال محمد سجاد نے نثار احمد ولد محمد صفدر سکنہ حسن ابدال سے پسٹل 30 بور معہ گولیاں برآمد کر کے تمام ملزمان کے خلاف الگ الگ تھانوں میں مقدمات درج کر کے انہیں پابند سلاسل کر دیا گیا ہے ۔