پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کی جاوید اقبال اعوان سے ملاقات 

اٹک (ڈیلی اٹک نیوز ویب)  پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کی چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن جاوید اقبال اعوان سے ان کے دفتر میں ملاقات ، وفد میں اساتذہ کی نمائندگی ضلعی صدر ملک افضال کر رہے تھے اس موقع پر چیئرمین پی ای اے محمد خان ، ضلعی کوآرڈینیٹر جہانگیر خان ، جنرل سیکرٹری عمران اصغر ، نائب صدر سہیل اختر ، سیکرٹری اطلاعات نیاز احمد او ر محمد عمران بھی موجود تھے وفد نے سی ای او کو اساتذہ کے مسائل سے آگاہ کیا اساتذہ کی پروموشن بروقت اور طریقہ کار آسان بنانے 3 سال کنٹریکٹ مکمل کرنے والے اساتذہ کو مستقل کرنے کے علاوہ چھٹی کے مسائل اور دیگر حل طلب مسائل پر تفصیلی بات چیت کی گئی سی ای او نے اساتذہ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی وفد نے سی ای او کا شکریہ ادا کیا ۔