جنڈ :دودھ فروشوں کی غیر معینہ مدت تک ہڑتال کا اعلان

جنڈ(ڈیلی اٹک نیوز ویب) جنڈ شہر میں دودھ فروشوں کی غیر معینہ مدت تک ہڑتال کا اعلان ، شہریوں کو دودھ کے حصول میں مشکلات کا سامنا ، اس سلسلہ میں مرکزی صدر انجمن تاجران ملک تاج محمد خان نے دودھ فروشوں کی نمائندگی کرتے ہو ئے کہا کہ حالیہ کچھ عرصہ میں دودھ دینے والے جانوروں کی قیمتوں میں کئی گناہ اضافہ ہوا جب کھل کی قیمت جو پہلے 600 سو روپے تھی بڑھ کر 2300 روپے ہو گئی گیس، بجلی اور پیٹرول کے نرخوں میں بھی کئی گنا اضافہ ہو اجبکہ دودھ کی قیمتیں پرانی سطح پر قائم ہیں اوپر سے مقامی انتظامیہ کی طرف سے بے جا اور ناجائز جرمانے اور ایف آئی آر تاجر برادری کے ساتھ ظلم ہے متعدد مرتبہ مقامی انتظامیہ کے ساتھ بات چیت کی گئی تاہم کوئی نتیجہ نہیں نکلا دودھ فروش یونین کے نمائندہ کی حیثیت سے ہمارا مطالبہ ہے کہ موجودہ مہنگائی کے دور میں دوسری چیزوں کے ریٹ میں اضافہ کے ساتھ دودھ کے ریٹ کے اتراءو چڑھاءو کا بھی باقاعدہ طریقہ کار وضح کیا جائے ہمارے جائز مطالبات کی منظوری تک یہ ہڑتال جاری رہے گی اس سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنر جنڈ سے موَقف معلوم کرنے کیلئے رابطہ کیا گیا جو اٹک میں ضروری میٹنگ میں شرکت ہونے کی وجہ سے ان کا موَقف نہیں مل سکا ہڑتال کی وجہ سے پریشان عوام کاکہنا ہے کہ روزمرہ مہنگائی کے طوفان میں دودھ کی قیمت بڑھ جانے سے غریب عوام پر مزید بوجھ بڑھے گا غریب آدمی جو پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہا ہے وہ اپنے بچوں کی روٹی اور اشیاء ضروریہ کس طرح پوری کرے گا ۔
