جنڈ:ملک آصف بڈھیال کا ملک سہیل کمڑیال کے اعزاز میں عشائیہ

جنڈ ( ظفر اقبال سے ) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما ملک آصف بڈھیال کی جانب سے ممبر قومی اسمبلی ملک سہیل خان کمڑیال کے اعزاز میں عشائیہ، سٹی رہنمائوں وکارکنوں کی بھرپور شرکت، عشائیہ کی تقریب میں سابق ایم پی ملک ظفراقبال ،سید عاطف شاہ گیلانی، سابق چیئرمین ایم سی جنڈ حاجی عبدالستار نیازی ،سابق وائس چیئرمین ایم ملک شاہد محمود ، ملک آصف محبوب ، سید کاظم شاہ، ملک امان اللہ بگدیال ، حاجی ملک محبوب بڈھیال ، راجہ طاہر نعیم ،کونسلرزچوہدری سعید پپو، ملک شیر محمد،ملک ریاض آف جابہ، ندیم ملک ، عامرخان،ملک اشفاق،صدر انجمن تاجران ملک تاج،سمیت دیگر کارکنان نے شرکت کی اس موقع پر ایم این اے ملک سہیل کمڑیال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دکھنی آئل فیلڈ کی گیسزز،اور کیمکلز سے جو ملحقہ ایریا کے لوگوں کی زمینوں و دیگر کا نقصان ہو رہا ہے اس سلسلے میں او جی ڈی سی ایل انتظامیہ کو باور کرادیا ہے کہ ان مسائل کو جلد سے جلد حل کیا جائے اگر مذکورہ مسائل حل نہ ہوئے تو اس کا سخت رد عمل سامنے آئے گا ۔ اس فیلڈ کاسوشل ریالٹی فنڈ اور پانچ کلومیٹر کے ایریا میں آنے والی آبادیوں کو گیس کی فراہمی جو کہ ان کا بنیادی حق ہے جس کی آواز ایوان میں اٹھا کر اپنی جدو جہد کاآغاز کر دیا جو کسی نتیجے پر پہنچنے تک جاری رہے گی۔ تحصیل جنڈ کا سب سے بڑا مسئلہ بے روز گاری ہے ۔گورنمنٹ اداروں میں اتنی گنجائش نہیں کہ بے روز گاری کا خاتمہ ہو سکے اس کا سب سے بہترین حل یہ ہے کہ علاقہ میں سمال انڈسٹریز کا قیام عمل میں لایا جائے جو میرا خواب جس کی تکمیل کے لئے بھرپور کوشش کرتا رہوں گا ۔
