پنجاب کالج جنڈ کی روایت برقرار ، یوم آزادی پر شجر کاری مہم شروع

جنڈ (ظفر اقبال سے) سابقہ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے پنجاب کالج جنڈ نے جشن آزادی کو تعمیری طور پر مناتے ہوئے اگست کا مہینہ شروع ہوتے ہی گرین پاکستان کے حوالہ سے شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا پرنسپل کالج مطیع اللہ ملک کی قیادت میں کالج کے بچوں نے راولپنڈی کوہاٹ روڈ پر پودے لگائے اس موقع پر پرنسپل کا کہنا تھا کہ چودہ اگست کا اصل مقصد جھنڈے اٹھانا نہیں ہے صرف جھنڈے اٹھانے سے ملک پاکستان کو عملی طور پر کوئی فائدہ نہیں ،  جھنڈے بھی اٹھائیں اور ساتھ ایسا تعمیری کام بھی کریں جو دیگر پاکستانیوں اور آنے والی نسلوں کے لئے مثال بھی ہو ۔اور روشن پاکستان کی تعمیری میں عملی کردار ہوہمارے ملک کو آج کل فضائی آ لودگی کا سامنا ہے اگر ہر پاکستانی اور ہر طالب علم اپنے حصہ کا ایک پودا بھی لگائے تو اس مسئلے پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ یہ کوئی مشکل کام نہیں الحمداللہ ہم نے پچھلے سال سینکڑوں پودے لگا ئے اور جن میں سے اکثر پودے کامیابی سے پروان چڑھ رہے ہیں ۔اگر ہر سال علاقے میں چار پانچ ہزار پودے لگ کر پروان چڑھ جاتے ہیں تو یہ ہماری بہت بڑی کامیابی ہو گئی ۔ ہر پاکستانی کو اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیئے ۔