حضرو کا گائوں غور غشتی اور جنڈ شہر بھی پراپرٹی ٹیکس نیٹ ورک میں شامل

اٹک(ڈیلی اٹک نیوز ویب) ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر اٹک جہانزیب خان نے کہا ہے کہ تمام لوگوں سے بلاتفریق پراپرٹی اور پروفشنل ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے اور کسی کے ساتھ نا انصافی نہیں کی جا رہی ہے انہوں نے ان خیالات کا اظہار صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ 3ہزار سے زائد گاڑیوں کی نمبر پلیٹ جو کہ وجوہات کی بنا پر التواء میں تھیں کے اجراء کا کام جلد شروع کر دیا جائے گا جبکہ رجسٹریشن کارڈ کے اجراء کو بھی حتمی شکل دی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ اعلیٰ حکا م نے فیصلہ کیا ہے کہ گاڑیوں کی نمبر پلیٹ بنانے کا ٹھیکہ ایک سے زائد کمپنیوں کا دیا جائے تا کہ لوگوں کو بروقت ان کی گاڑیوں کی نمبر پلیٹ مل سکے انہوں نے کہا کہ حکومت نے پراپرٹی اور موٹر ٹیکس وصولی کی تاریخ میں 31اگست تک توسیع کر دی ہے انہوں نے کہا کہ ٹیکس وصولی میں نہ کسی کے ساتھ ناانصافی کی جارہی ہے اور ہی کسی کو رعایت دی جا رہی ہے اگر کسی کو کوئی شکایت ہو تو دفتری اوقات میں رابطہ کر سکتا ہے۔ شکایت کنندہ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا انہوں نے کہا کہ موٹر ٹیکس کی وصولی میں ضلع اٹک پہلے نمبر پر آیا ہے اور پراپرٹی ٹیکس کی وصولی میں دوسرے نمبر پر ہے اس بہترین کاکردگی پر تمام افسران اور اہلکاروں کو تعریفی اسناد دی گئیں ہیں ایک سوال کے جواب میں جہانزیب خان نے کہا کہ جنڈ شہر اور تحصیل حضرو کے گائوں غورغشتی کو پراپرٹی ٹیکس میں شامل کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں سروے جاری ہے ۔
