پی پی پسے ہوئے مظلوم طبقات کی نمائندہ جماعت ہے: سردار ظہیر خان کٹھڑ

فتح جنگ(ڈیلی اٹک نیوز ویب )پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل فتح جنگ کے صدر سردار ظہیر خان کھٹڑ نے کہا ہے کہ کہ پیپلزپارٹی اس ملک کے مظلوم پسے ہوئے مظلوم طبقات کی نمائندہ اور سب سے بڑی عوامی جمہوری جماعت ہے ملک کی بہت بڑی اکثریت پیپلزپارٹی کے ساتھ ہے شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بی بی کروڑوں دلوں کی دھڑکن ہیں آنے والا پیپلزپارٹی کا ہے سابق وفاقی وزیرو ڈویژنل صدر پیپلز پارٹی سردار سلیم حیدر خان کی بے لوث قیادت میں پیپلزپارٹی کو ڈویژن کی سب سے بڑی اور منظم جماعت بنائیں گے پیپلزپارٹی کے خاتمہ کا خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں شہید بھٹو کا فلسفہ سوچ فکر اور نظریہ زندہ تابندہ ہے مزدوروں محنت کشوں مظلوموں اور پسئے ہوئے طبقات کی واحد نمائندہ جماعت پیپلزپارٹی ہے جمہوریت اور انسانی حقوق کیلئے جدوجہد کرنا پیپلزپارٹی کا خاصہ رہا ہے،،ایشین نیوز ،،سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ سردار سلیم حیدر خان ایک عوامی لیڈرہیں۔ اپنی خدمات کی بدولت ضلع اٹک کے عوام کے ہیرو ہیں انھوں نے دور وزارت میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام کروائے ہیں موجودہ نمائندے تو بجلی کا ایک پول تک نہیں لگوا سکے اسی لئے عوام اب ن لیگ کو ووٹ دے کر پچھتا رہے ہیں ۔
