مرکزی صدر پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن ملک ابرار حسین کا جنڈ کا دورہ

جنڈ ( ظفر اقبال سے)ملک ابرار حسین (مرکزی صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن APPSCA) کی کڈز رو ٹس انگلش ماڈل سکول جنڈ آمد ۔اس موقع پر محمد عقیل عباس ،شوکت پرویز ، محمد اسلم علوی ، شیخ شوکت رضا ، نوید ملک اور خالدامین موجود تھے۔ پرائیویٹ اداروں کو درپیش مسائل ( کمرشل بلنگ ٹیرف ، سکول کو نسلز وغیرہ) پر ہونے والی پیش رفت اور اداروں میں مزید بہتری کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر بات چیت ہوئی۔ "ملک ابرار حسین صاحب کا نجی مصروفیات میں سے وقت نکال کر جنڈ تشریف آوری پر تمام پرنسپل صاحبان کی طرف سے دل کی گہرائیوں سے شکریہ.ادا کیا گیا