Thu
21
May
2026
جنڈ: ملک بھر کی طرح تحصیل جنڈ میں بھی جشن آزادی جوش و جذبے کے ساتھ شایان شان طریقے سے منایا جائے گا اس سلسلے میں پنڈ سلطانی، یوسی لنگر کے گائوں ڈھوک لوہاراں اور یوسی مکھڈ کے علاقہ کانی میں نوجوانوں کی طرف سے پروگرام ترتیب دیئے گئے ہیں۔ پنڈ سلطانی کی تقریب میں مہمان خصوصی شہیر سیالوی ، سردار آصف خان مٹھیال اور نوید جی ہوں گے جبکہ ڈھوک لوہاراں میں13 اگست کو رات کو شاندار تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں مہمان خصوصی ایم این اے ملک سہیل خان کمڑیال ہوں گے جبکہ کانی میں نوجوانوں کی طرف سے منعقد ہونے والی تقریب میں مقامی سیاسی و سماجی شخصیات شریک ہوں گی۔
