نہتے کشمیریوں کو حق دلانے کیلئے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹنا :شیخ آفتاب احمد
اٹک (ڈیلی اٹک نیوز ویب ) مرکزی رہنما مسلم لیگ ( ن ) سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت ختم کر کے وہاں کی سیاسی قیادت اور حریت رہنمائوں کی گرفتاری پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت خطے کا امن تباہ کرنے کے در پہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی سیکرٹریٹ مسلم لیگ ( ن ) میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ خطہ تاریخ کے انتہائی خطرناک موڑ سے گزر رہا ہے 5 اگست کو برصغیر پاک و ہند میں یہ دن ہمیشہ سیاہ دن کے طور پر منایا جائے گا مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت ختم کر کے ان دفعات کا خاتمہ کیا جس کے تحت اس خطے کو ایک تحفظ دیا گیا تھا اس کو حذف کرا کر بھارت نے اپنے سیکولر ہونے کے چہرے سے نقاب اتار دیا ہے اور اس کا اب اصل چہرہ سامنے آ گیا ہے ہر مذہب انسان کو بنیادی انسانی حقوق فراہم کرتا ہے آپ ;248; نے اقلیتوں کو جو تحفظ دیا اور ان کو جو بنیادی انسانی حقوق دیئے وہ رہتی دنیا تک مشعل راہ رہیں گے پاکستان میں ہندو ، سکھ ، عیسائی ، پارسی اور دیگر اقلیتوں کو تمام حکومتوں میں جو بنیادی حقوق فراہم کیے گئے وہ دنیا کیلئے ایک مثال ہیں قیام پاکستان کے وقت ایک سازش کے تحت مسلمان اکثریت کے علاقوں کو پاکستان میں شامل کرنا تھا تاہم ہندو بنیئے نے سازش کر کے ان مسلمان علاقوں کو ان کے حق سے محروم کیا جموں کشمیر اور لداخ میں مسلمان اکثریتی علاقوں کو ان کے حق سے محروم کیا گیا پنڈت جواہر لعل نہرو نے انگریزوں کے ساتھ مل کر سازش کی وہ جو مسلمانوں کے علاقے تھے انہیں متنازعہ علاقہ بنا دیا گیا پاکستان کے محب وطن قبائلیوں نے حملہ کر کے ان علاقوں کو بھارت کے قبضہ سے بازیاب کرایا جو اب آزاد کشمیر کہلاتا ہے ہندوستان خود یو این او میں گیا اور تحریک پیش کی اور یو این او نے تحریک پر فیصلہ دیتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کو حق خود ارادی دیا جاتا ہے ان کو اس بات کا حق حاصل ہے کہ وہ اپنی مرضی سے پاکستان یا بھارت سے الحاق کر سکتے ہیں یا اپنی الگ ریاست بنانا چاہتے ہیں یہ باقاعدہ قرار داد باقاعدہ طور پر اقوام متحدہ سے منظور ہوئی اور 70 سال سے زائد گزرنے کے باجود اس پر عملدرآمد نہیں کرایا جا سکا مودی سرکار نے اب ان کے حق سلب کرتے ہوئے آزادی کی جنگ لڑنے والے کشمیریوں کو باقاعدہ غلام بنا لیا ہے اور اسے کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس اور آرمی کی جانب سے کور کمانڈرز کی میٹنگ خوش آئند امر ہے ایک کڑے امتحان کا وقت آ چکا ہے کشمیری مجاہدین جب قابض انڈین افواج سے لڑتے ہوئے شہید ہوتے ہیں تو انہیں پاکستان کے سبز ہلالی پرچم میں کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں میں دفن کیا جاتا ہے اور پاک بھارت میچوں میں پاکستان کی فتح پر جو جشن مقبوضہ کشمیر میں منایا جاتا ہے اس کا پاکستان میں تصور بھی نہیں کیا جا سکتا آج پاکستان کی حکومت پاکستان کی سیاسی جماعتوں پاک فوج اور تمام پاکستانیوں پر یہ فرض عائد ہوتا ہے کہ وہ مشکل کی اس گھڑی میں کشمیریوں کا بھرپور ساتھ دیں ایک پاکستانی اور مسلمان کی حیثیت سے اب مقبوضہ کشمیر کے نہتے کشمیریوں کو حق دلانے کیلئے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹنا ان کے کندے سے کندا ملا کر چلنا ہو گا پاکستان معاشی لحاظ سے اگرچہ غیر تسلی بخش صورتحال سے گزر رہا ہے تاہم کشمیریوں کے کندھے سے کندا ملا کر کھڑے ہونے کا وقت آ چکا ہے انہوں نے امریکی حکومت سے بھی مطالبہ کیا کہ افغانستان سے اپنی فوجیں نکالنے کیلئے مدد لے رہے ہیں تو ہندوستان کو بھی مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں کے خون سے اپنے ہاتھ رنگنے سے بھی منع کرنا ہو گا کشمیریوں کا جو آئینی اور قانونی حق ہے اس کیلئے بھی امریکہ ،اقوام عالم اور اسلامی ممالک بھارت پر دباءو ڈالیں کہ وہ مقبوضہ کشمیر کے رہنے والوں کو ان کا حق دے اور اگر ہم تمام یہ کرانے میں ناکام رہے تو تاریخ کبھی بھی ہ میں معاف نہیں کرے گی ۔
